پاکستان نیوز پوائنٹ
چینی کی بڑھتی قیمتوں نے مٹھائی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔ملک میں ان دنوں چینی کے بحران کے باعث قیمت 190 سے 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسن نے چینی بحران کی وجہ موسمیاتی تبدیلی کو قرار دید یا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں چینی کی قیمت میں 6.11 فیصد تک اضافہ ہوا جس کے باعث مٹھائیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور مٹھائیاں 7.96 تک مہنگی ہوگئیں۔اس کے علاوہ جولائی میں بجلی کی قیمتوں میں 14.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورگزشتہ ماہ میں گیس کی قیمتوں میں 22.91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ماہ میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ 3.75 فیصد تک مہنگی ہوگئی۔ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ جولائی کے دوران ہاؤس رینٹ میں 1.45 فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ میں ادویات کی قیمتوں میں 0.16 فیصد تک اضافہ، ڈاکٹر کلینک فیس، ڈینٹل سہولیات اور میڈیکل ٹیسٹ بھی مزید مہنگے ہوگئے۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی کے دوران پلاسٹک کی مصنوعات 3.74 فیصد مہنگی ہوگئیں۔
