ڈنمارک کی حکومت نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈنمارک کی حکومت نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کم عمر بچوں کوآن لائن خطرات، نفسیاتی دبا اور غیر مناسب مواد سے محفوظ رکھنا ہے۔ڈنمارک کے سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 سال تک کے بچوں کو صرف چند مخصوص اور نگرانی شدہ پلیٹ فارمز تک رسائی کی اجازت ہوگی جبکہ دیگر تمام سوشل میڈیا ایپس کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔حکومتی ترجمان کے مطابق پارلیمان کی اکثریت نے منصوبے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اورآئندہ دنوں میں اس پر رسمی ووٹنگ متوقع ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ والدین اورتعلیمی ادارے بھی بچوں کے ڈیجیٹل استعمال کی نگرانی میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ ایک محفوظ آن لائن ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *