سہیل آفریدی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں فوج کا ساتھ نہیں دیا ہر بار کہا سیاسی طور پر آپریشن افورڈ نہیں کرسکتا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تجاوزات کو ختم کریں گے ، آج کھنہ تھانے کی عمارت کو گرادیا گیا ہے ۔ کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کر نے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں ،کشمیر چوک انڈر پاس کے اطراف 6 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔منصوبے کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنایا جائے گا،انہوں نے منصوبے کے اطراف دیدہ زیب لائٹنگ نصب کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے پر 20 روز میں 78 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے ، منصوبہ تکمیلی مراحل میں داخل ہو گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے باقی ماندہ تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے اور منصوبے کو مقررہ مدت میں پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر چوک انڈر پاس کی تکمیل سے مری اور مظفرآباد جانے والے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان آمدورفت مزید آسان ہو گی، ایکسپریس وے پر ٹریفک جام کے مسئلے کے حل کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کو منصوبے پر جاری کاموں، پیشرفت اور تکمیل کی ٹائم لائن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *