پاکستان نیوز پوائنٹ
ہر ضلع میں کم از کم ایک ایچ آئی وی اسکریننگ و علاج مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ : ملک میں ایچ آئی وی/ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز پرایچ آئی وی روک تھام، بروقت تشخیص و علاج یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ایچ آئی وی کے حوالے سے مؤثر آگاہی مہمات بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سرحدوں سے آنے والے ہر فرد کی مناسب اسکریننگ بھی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت اجلاس میں ایچ آئی وی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں درپیش چیلنجز اور آئندہ کی حکمتِ عملی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں سینٹرل مینجمنٹ یونٹ، انٹرنیشنل پارٹنر آرگنائزیشنز نمائندگان نے شرکت کی وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے کہا ایچ آئی وی روک تھام، بروقت تشخیص، علاج، آگاہی مہمات مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے، ملک کے ہر ضلع میں کم از کم ایک ایچ آئی وی اسکریننگ اور علاج مرکز قائم کیا جائے ۔ عوام کے اپنے ہی علاقوں میں معیاری علاج کی سہولیات یقینی بنائیں ۔بارڈر ہیلتھ سروسز، ریگولیشن سفارشات پر عمل درآمد مزید مؤثر بنائے ۔ سرحدوں سے آنے والے ہر فرد کی مناسب اسکریننگ یقینی بنائی جائے، اس ضمن میں باقاعدہ رپورٹنگ کا نظام وضع کیا جائے، ملک میں ایچ آئی وی متاثرہ تمام افراد کی بروقت تشخیص ممکن نہیں ہو پا رہی بروقت تشخیص کیلئے مربوط مؤثر عملی اقدامات ناگزیر ہیں ۔ ایچ آئی وی/ایڈز کے خلاف مؤثر جدوجہد کی بنیاد عوامی آگاہی ہے ۔
وزیر صحت نے کہا شہریوں کو قائل کیا جائے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکریننگ کروائیں، سکریننگ شہریوں، ان کے اہلِ خانہ اور معاشرے کی صحت کا معاملہ ہے۔حکومت عوامی صحت کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
