یمن میں حملے کا نشانہ بنے بحری جہاز میں کپتان سمیت 24 پاکستانی موجود حکومت سے مدد کی اپیل

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستانی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں بحری جہاز پر ہونے والے حملے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بحری جہاز کے کپتان سمیت عملے کے 24 ارکان پاکستانی ہیں تاہم حملے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بحری جہاز میں موجود شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق بحری جہازیمنی حکومت کے زیرانتظام علاقے میں نہیں ہے، بحری جہاز ایرانی بندرگاہ بندرعباس سے یمن میں ایل این جی لے کر جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی عملے نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ یمنی پورٹ پر جہاز پر 10 دن پہلے ڈرون حملہ ہوا، وزارت میری ٹائم اور ڈی جی پورٹس کی جانب سے پاکستانیوں کی مدد کا انتظارہے۔ویڈیو پیغام میں پاکستانی عملے کا کہنا تھا کہ جہاز پرحوثی باغی موجود ہیں، پاکستانی عملے کو جہاز چھوڑنے نہیں دیا جا رہا، جہاز کو جبوتی لے جانے کی اجازت دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *