یمن میں سعودی اتحادی فورسز کا بڑا آپریشن حوثیوں کے 136 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
یمن میں سعودی قیادت میں اتحادی فورسز نے حوثی اہلکاروں اور ان کی فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، اتحادی فورسز کے ترجمان کے مطابق حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں اب تک 136 فوجی اہداف تباہ کیے جا چکے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری متعدد پوسٹس میں اتحادی فورسز کے ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں کا بنیادی مقصد حوثیوں کی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنا، بالخصوص ان کے بیلسٹک میزائل نیٹ ورک کو ختم کرنا ہے۔ سعودی اتحادی فورسز کے مطابق حوثیوں کے میزائل نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ یمنی مسلح افواج کے دستوں کو چوبیس گھنٹے فضائی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ اتحادی فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو متعدد فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ کارروائیاں ایک وسیع فوجی آپریشن کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب حوثی میڈیا کے مطابق سعودی قیادت میں اتحادی فورسز کے فضائی حملوں میں یمن کے شمال مغربی صوبے صعدہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *