'یہ سرینڈر کی دستاویز ہے ایران سے ممکنہ امن معاہدے پر ڈیموکریٹس ٹرمپ پر آگ بگولا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی ڈیموکریٹ رہنماؤں نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ متوقع امن معاہدے پر شدید شکوک و شبہات اور تنقید کا اظہار کیا ہے۔ڈیموکریٹ سینیٹر برائے کیلیفورنیا ایڈم اسکف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ صدر کہتے ہیں کہ جنگ ختم ہو گئی ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ درست ہوں. لیکن ہم یہ بات پہلے بھی سن چکے ہیں اور اس کے ساتھ متعدد ٹوٹے ہوئے وعدے بھی دیکھ چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے نئی جنگیں شروع کی ہیں. لیکن اخراجات کم نہیں کیے، اور اس سے امریکی عوام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *