پاکستان نیوز پوائنٹ
آڈٹ رپورٹ میں پٹرولیم ڈویژن میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ، آڈٹ رپورٹ میں او جی ڈ ی سی ایل میں 7 کھرب 16 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئیں رپورٹ کے مطابق ایس این جی پی ایل کی جانب سے گیس کی مقررہ حد سے کم استعمال سے 13 ارب روپے کا نقصان ، کمپریشن پراجیکٹس میں تاخیر کے نتیجے میں پیداوار کایومیہ نقصان8 ارب 57 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا، غیر قانونی طور پر ایل ڈی چارجز کی کم کٹوتی سے 1 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے مالی سال کے دوران 25 کروڑ روپے تشہیر پر خرچ کیے ،سلیمان ویل کی ابتر معاشی صورتحال کے باوجود 1 ارب روپے سے زائد ایوارڈ کیے گئے ، او جی ڈی سی ایل ملازمین کو غیر قانونی اور خلاف ضابطہ ترقیاں دینے کا انکشاف ہوا۔ آڈٹ میں پیپرا رولز کی خلاف ورزیوں سے مجموعی طور پر 2 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، ڈرلنگ اور ایکپسولریشن سے مطلوبہ اہداف کے عدم حصول سے 1 ارب 89کروڑ کے نقصانات کاانکشاف ہوا ہے۔ گیس پروڈیکشن کے منصوبے بروقت مکمل نہ ہونے سے 85 ارب 58کروڑ روپے سے زائد کے نقصانات، تیل و گیس کے 35 کنوں کی تعمیرو مرمت مکمل نہ ہونے سے 32 ارب 72 کروڑ روپے کے نقصانات، سی ایس آر فنڈز کے غلط استعمال سے 2 ارب 37 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، سوئی اور دیگر 7 گیس فیلڈز سے کم پیداوار سے 1 ارب73 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
