ادارہ شماریات نےمہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ایک ہفتےکے دوران 22اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 9اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں0.38 فیصداضافہ ہواہے،ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی1.61فیصدہوگئی ہے جبکہ ایک ہفتے میں22اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتےکے دوران9اشیاء سستی اور20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا،ڈیزل 4.15 اور پیٹرول کی قیمت 2 فیصد بڑھ گئی،ایک ہفتے میں چکن 8.31 اورانڈے5.87 فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن کی قیمت میں 1.70 فیصد اضافہ ہواجبکہ ٹماٹر،آٹے،کوکنگ آئل،چینی اورایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *