پاکستان نیوز پوائنٹ
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ڈرامائی شکست کے بعد انگلینڈ کے کپتان ہیری کین اور ٹیم کے مینیجر تھامس ٹوخل پر کڑی تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جرمنی کے مشہور اور مایہ ناز سابق گول کیپر اولیور کان نے ہیری کین کے کھیل اور ٹیم کی حد سے زیادہ دفاعی حکمت عملی کو اس شکست کا بڑا ذمہ دار ٹھہرادیا۔ اس اہم میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کھیل کے 85 ویں منٹ تک 0-1 سے آگے تھی اور جیت کے بالکل قریب تھی۔ ارجنٹائن نے آخری لمحات میں صرف آٹھ منٹ کے اندر دو گول کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور 1-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس اچانک ہار کے بعد دنیا بھر میں انگلینڈ کی کارکردگی پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر انگلینڈ کے کپتان ہیری کین پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے
