پاکستان نیوز پوائنٹ
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ارشد ندیم شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر ناز ہے۔ارشد ندیم پاکستان کا ہیرو ہے اور قوم اس کامیابی پر بہت خوش ہے،ارشد ندیم کی جیت سخت محنت، لگن اور کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں پاکستان کا نام روشن کرکے سب کے دل جیت لیے۔بھارت سمیت دیگر ممالک کے ایتھلیٹس کو ہرا کرقومی پرچم کو بلند کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور اہلخانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
