پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ نجکاری کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے لیے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیااجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔پی آئی اے نجکاری کے لین دین کے فریم ورک کے تحت خریدار کی درخواستوں کا بھی جائزہ لیا گیا، ضروری فیصلے کیے گئے۔
وزیر توانائی، وزیر تجارت، معاون خصوصی وزیراعظم برائے نجکاری، سیکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ نجکاری عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
