پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسپیکر ہاؤس میں ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اُنکے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر ملک رشید احمد خان سےبھی ان کی بھانجی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا گیا۔وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ملاقات میں محسن نقوی، سلیمان شہباز، طلحہ برکی، ملک احمد سعید خان، ڈاکٹر ملک امیر خان اور ملک تیمور خان سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ملاقات میں محسن نقوی، سلیمان شہباز، طلحہ برکی، ملک احمد سعید خان، ڈاکٹر ملک امیر خان اور ملک تیمور خان سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔علاوہ ازیں عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے گھر پہنچے اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا اور وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔تمام شخصیات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
