امریکا نے غیر ملکیوں کیلئے سٹوڈنٹس ویزوں پر عائد پابندی اٹھا لی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے غیر ملکیوں کیلئے سٹوڈنٹس ویزوں پر عائد پابندی اٹھا لی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیاہے کہ غیرملکی سٹوڈنٹس ویزہ کیلئے درخواست دے سکیں گے،طلبا کودرخواست کےساتھ ویزہ حکام کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی دینا لازمی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دنیا بھر میں سفارت خانوں اورقونصل خانوں کونئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں. خیال رہےکہ امریکا نے گزشتہ ماہ غیرملکی سٹوڈنٹس کو ویزے دینے پر پابندی عائد کردی تھی،اس فیصلے کا مقصد امیگریشن کنٹرول سخت کرنا اورداخلی پالیسیوں کوترجیح دینا ہے،اس سے قبل بھی بعض ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ پرتعلیمی اداروں میں داخلے کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *