امریکی ایف بی آئی کا حساس جرائم کا ڈیٹا بیس ہیک کرلیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے حساس سرکاری ادارے سائبر حملوں کی زد میں آگئے، ایف بی آئی کا نیشنل کرائم انفارمیشن سینٹر ہیک کرلیا گیا۔امریکی میڈیا کےمطابق ہیکرز نےمجرموں کے ریکارڈ، وارنٹس اور بیک گراؤنڈ سے متعلق حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلی، امریکی محکمہ زراعت کا کمپیوٹر نیٹ ورک بھی سائبر حملے کا نشانہ بن گیا۔امریکی میڈیا سی این این کے مطابق ایف بی آئی کے نیشنل کرائم انفارمیشن سینٹرکو ہیک کیا گیاہے، یہ ڈیٹا بیس ملک بھر کے پولیس اداروں کو اہم معلومات فراہم کرتاہے، جس میں مجرمانہ ریکارڈ، گرفتاری کے وارنٹس اور دیگر حساس تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق سائبر حملے کے نتیجے میں مجرموں کے ریکارڈ، وارنٹس اور بیک گراؤنڈ سے متعلق معلومات لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔دوسری جانب ہیکرز نے امریکی محکمہ زراعت کے کمپیوٹر نیٹ ورک کو بھی نشانہ بنایا، امریکی میڈیا این بی سی نیوز کے مطابق محکمہ زراعت نے سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیکرز نے ڈیجیٹل نظام سے ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کی۔امریکی حکام نے دونوں سائبر حملوں کی نوعیت، ممکنہ نقصانات اور ہیکرز کی شناخت سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *