پاکستان نیوز پوائنٹ
وائٹ ہاؤس اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کاکہنا تھا کہ مجھے امن قائم کرنے میں خوشی ہوتی ہے،ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، اب ان کے پاس کوئی جوہری ہتھیار باقی نہیں،ضرورت پیش آئی تو ایران پر دوبارہ حملے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا بھی ایک بار پھر کریڈٹ لیا۔
