امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے وزیر داخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے. وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک-بھارت کے بعد ایران-اسرائیل جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا متاثر کن کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، پاک-امریکا تعلقات، انسداد دہشت گردی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں علاقائی صورتحال اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران-اسرائیل جنگ بندی کرانے پر امریکی صدر ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت تنازع کے بعد ایران-اسرائیل سیز فائر کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا متاثر کن کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیر سمیت دیگر تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔اس موقع پر قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *