پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ انصاف کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انصاف معاشرتی استحکام اور ترقی کی بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں انصاف کا چراغ بجھ جائے وہاں ظلم کی تاریکی پورے معاشرے کو نگل لیتی ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ انصاف ایک ایسا سورج ہے جس کی روشنی کے بغیر کسی قوم کی تقدیر روشن نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ناانصافی صرف ایک فرد کو متاثر نہیں کرتی بلکہ اس کے اثرات پورے معاشرے پر مرتب ہوتے ہیں جس سے بداعتمادی، نفرت، فتنہ اور انتشار جنم لیتے ہیں۔مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ پنجاب میں انصاف اور مساوات کو یقینی بنانا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے انصاف کی فراہمی اور ناانصافی کے سدباب کے لیے پیرا جیسے ادارے قائم کیے ہیں تاکہ ہر فرد کو بلا امتیاز انصاف اور حقوق حاصل ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی تمام پالیسیاں اس اصول پر مبنی ہیں کہ کوئی شہری اپنے حقوق سے محروم نہ رہے اور ہر فرد کو مساوی مواقع میسر آئیں۔
