ایئر چیف مارشل کا ترکیہ کا سرکاری دورہ دفاعی فضائیہ ایرواسپیس قیادت سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو ان دنوں ترکیہ کا سرکاری دورہ پر ہیں .جہاں نے انہوں ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمال قادی اوغلو، ترک وزیر قومی دفاع یاسر گلر اور بائِکار اور ٹیکنالوجیز کے سربراہ سلجوق بیرکتار سے علحیدہ علحیدہ ملاقاتیں کیں۔پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقاتوں میں دفاع ایرو اسپیس جدت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔سربراہ پاک فضائیہ نے دوران ملاقات مشترکہ مشقوں، تربیتی پروگراموں اور پیشہ ورانہ تبادلوں کے ذریعے باہمی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا۔ایئر چیف مارشل نے ترک وزیر دفاع یاسر گولر سے ملاقات میں پاک اور ترک تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں پاکستان اور ترکی درمیان تربیت، استعداد کار میں اضافے اور ایرو اسپیس تعاون کے نئے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر ترک فضائیہ کے سربراہ نے ترک پائلٹس کی تربیت میں پاکستان ایئر فورس کے تعاون کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *