پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے اور جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا،۔پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطی میں تمام امریکی اثاثوں کو نشانہ بنائے گا، یورپی یونین کا کوئی بھی بحری بیڑہ یورپ نہیں پہنچ سکے گا، اب ہمارے لیے جنگ شروع ہو چکی ہے، خطے میں موجود ہر امریکی شہری یا فوجی اب ہدف ہے۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا ہے کہ امریکا جنگ میں اپنے نقصان کیلئےداخل ہوگیا، امریکا کو پہنچنے والا نقصان ایران سے کہیں زیادہ ہوگا۔ادھرایرانی وزیر خارجہ عباس عراقی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، ان حملوں کے دیرپا نتائج نکلیں گے، جوہری تنصیبات پر حملے افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی حملے اشتعال انگیز ہیں، جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایران اپنی خودمختاری، مفادات اور اور عوام کے دفاع کے لیے تمام اختیارات محفوظ رکھتا ہے۔
