پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدہ اس لیے نہیں کیا کیوں کہ وہ ’’مضبوط اور غیور‘‘ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی رہنما اب تک امریکا کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنے کے لیے کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے کیوں کہ وہ ’’مضبوط‘‘ اور ’’غیور‘‘ ہیں، تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ آخرکار ان کے پاس معاہدہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔پروگرام ’’میٹ دی پریس‘‘ کی میزبان کرسٹن ویلکر کو وسکونسن کے شہر چیپیوا فالس میں دیے گئے انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے کہا ’’وہ مضبوط ہیں، وہ غیور ہیں، کچھ چیزیں ایسی ہیں جو انھوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ انھیں کرنی پڑیں گی، لیکن اب انھیں وہ کرنی ہوں گی۔ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں، اور اس میں تھوڑا وقت لگتا ہےانٹرویو کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ان پر زور دے رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے لیے جلد معاہدہ کیا جائے۔ انھوں نے کہا ’’ایسی چیزیں کرنے میں سال لگ جاتے ہیں۔‘‘ انھوں نے کہا ’’یہ لوگ 47 سال سے لڑ رہے ہیں۔ انھوں نے امریکیوں کو قتل کیا ہے۔‘‘ ایرانی رہنماؤں کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے مزید کہا ’’انھوں نے لوگوں کی ٹانگیں اور بازو اڑا دیے ہیں، اور ان کے چہروں کو بہت بری طرح زخمی کیا گیا ہے۔‘‘ٹرمپ نے اس تنازع کا موازنہ ویتنام جنگ سے کرتے ہوئے کہا ’’میں بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہوں۔ میں تین مہینوں میں ہوں۔ آپ جانتے ہیں ویتنام 19 سال تک چلا۔ میں ابھی اپنے تیسرے مہینے میں ہوں، اور لوگ صرف یہ کہتے ہیں، ’اوہ، آپ کب جیتیں گے؟‘ اگر میں ڈیموکریٹ ہوتا تو کوئی اس طرح بات نہ کرتا، لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں، میں اس کا عادی ہو چکا ہوں۔‘
