ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں نمایاں کامیابیاں

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے 3 سالہ دور میں سہولت کاری سے پاکستان کا آئی ٹی اور ڈیجیٹل شعبہ ترقی کے نئے مراحل طے ہو چکاہے ۔پاکستان تیزی سے خطے کا جدید اور ڈیجیٹل معیشت پر مبنی ابھرتا ہوا ٹیک ہب بن رہا ہے ۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 جیسے بڑے عالمی ٹیک ایونٹس کا انعقاد ممکن ہوا۔ انڈس اے آئی ویک 2026 جیسے پروگراموں نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسی طرح سپرنیٹ گلوبل کی توسیع کی گئی جس سے پاکستان کی ڈیجیٹل برآمدات اور زرمبادلہ میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کا آغاز ہوا اور ڈیجیٹل ترقی کا نیا دورشروع ہوا۔وزارت آئی ٹی کی جانب سےاے آئی سیکھو2026 کے نام سے ملک بھر میں نئی مہارتیں سکھانے کا پروگرام شروع کیا گیا۔ اس سال پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم کی مجموعی ویلیو 4 ارب ڈالر سے بڑھ گئی، جو2020 کے بعد نمایاں ترقی کی واضح علامت ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کو عالمی معیار، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل ترقی کے ایک مضبوط ماڈل میں تبدیل کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *