ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فنانسنگ پیکیج کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ
اے ڈی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فنانسنگ پیکیج صوبوں میں لچکدار زراعت کے فروغ کے لیے منظور کیا گیا، پیکیج کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے زراعت کو محفوظ بنانا ہے، صوبوں میں زراعت کو جدید اور موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ بنایا جائے گا ۔ منصوبے سےکسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگی۔ اس کے علاوہ منصوبے سے غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ اے ڈی بی کے علامیے میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی، زراعت میں جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ ملے گا، دیہی معیشت اور کسانوں کی آمدنی میں بہتری آئے گی ۔ اے ڈی بی پاکستان میں پائیدار اور لچکدار ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *