ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے بڑے پیکج کی تیاری شروع کردی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ویب ڈیسک
اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے .جس میں پاکستان کی بھرپور انداز میں معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے فنڈ میں حصہ لے گا اور سیلاب میں غریب اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سیلاب میں میں بیمار خواتین اور بچوں کی مدد کریں گے اور کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔اسکے علاوہ کسانوں کو دوبارہ فصلیں اگانے اور پاؤں پی کھڑا ہونے کے لیے مواقع دیئے جائیں گے اور سیلاب سے تباہ سڑکوں، پل اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کریں گے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے سیلاب سے تباہ حال گھر، اسکول، اسپتال اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نو میں بھی مدد کی جائیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

العربية简体中文NederlandsEnglishFrançaisDeutschItalianoPortuguêsРусскийEspañolاردو