ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ارشد ندیم ایک بار پھر جیولن تھرو کے فاتح قرار

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کے اسٹار جیولن تھرور اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا، انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر اپنی برتری ثابت کر دی فائنل مقابلے میں ارشد ندیم نے تیسری باری میں 85.57 میٹر اور آخری کوشش میں 86.40 میٹر کی تھرو کے ساتھ شاندار انداز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے دوسرے اتھلیٹ یاسر سلطان نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی جنہوں نے اپنی بہترین تھرو 75.50 میٹر کی کی تاہم وہ میڈل کی دوڑ سے باہر رہے جبکہ اس مقابلے میں بھارت کے سچن یادو نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ یاد رہے کہ ارشد ندیم پہلے ہی پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل اپنے نام کر چکے ہیں اور ان کی مسلسل کامیابیاں پاکستان کے ایتھلیٹکس میں سنہری باب رقم کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *