ٹرمپ کی ایران کا نام و نشان مٹانے کی دھمکی عالمی منڈیاں لرز اٹھیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یقین ہے آئندہ ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا، معاہدے کے تحت جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا ایران نے امریکا کو جنگ بندی پیغامات کا تبادلہ روکنے سے مطلع نہیں کیا، پیغامات میں تعطل کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا پھر ایران پر بم گرانا شروع کر دے گا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی پیغامات کا تبادلہ روکنے کے ایرانی فیصلے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، اس وقت کا انتظار کریں گے جب ایران امریکی شرائط پر ڈیل کیلئے تیار ہوگا، ہم خاموش رہیں گے، ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھیں گے۔ علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو پاگل قرار دے دیا۔امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو پر انتہائی بد زبانی سے پیش آئے، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل کے ساتھ ناشکرا بھی کہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیروت پر حملے کئے تو اسرائیل دنیا میں مزید تنہا ہو جائے گا، میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے، میں تمہاری چمڑی بچا رہا ہوں۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہر شخص اب تم سے اور اسرائیل سے نفرت کرتا ہے، ٹرمپ طیش میں نیتن یاہو پر چلائے کہ تم کیا احمقانہ کام کر رہے ہو۔ ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا کہ جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ’’اوکے اوکے‘‘ کہتے رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *