اے اللہ فلسطینیوں کی مدد فرما عورتوں اور بچوں کے قاتلوں کو برباد کر دے خطبہ حج

پاکستان نیوز پوائنٹ
: مسجد نمرہ میں مسجدالحرام کے امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ حج کا خطبہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے بیت اللہ کے حاجیو اللہ سے ڈرو،تقویٰ کو اختیار کریں تو اللہ جنت عطا فرمائے گا۔تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی نشانی ہے۔ جن چیزوں سے روکا گیا ہے ان سے دور رہیں۔آپس میں ایک دوسرے سے بڑھ کر نیکی کا کام کرو۔اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کیساتھ ہے۔ ایمان کی سب سے اونچی چوٹی کلمہ ہے۔ انسان ہمیشہ صبر کا راستہ اختیار کرے۔نیک اعمال کرنے والوں کیلئے دنیا میں بھی خیروبرکت ہے۔ شریعت پر عمل کرو، دین کو اپنے سامنے رکھو۔ نیکوکاروں، تقویٰ اختیار کرنے والوں کیلئے آخرت میں اچھا انجام ہے۔ شیطان انسان کا دشمن ہے۔ شیطان سے بچو۔ اللہ نے ہر چیز کا وقت مقرر کررکھا ہے۔نیب لوگ جنت میں جائیں گے اور ہمیشہ وہیں رہیں گے۔ اللہ کی توحید، اس کے رسولوں پر ایمان لانا اسلام کا حصہ ہے۔ اللہ نے کہا خیر کا کام کرنے والوں کیلئے آخرت میں جنت ہوگی۔ اللہ سے ڈرتے رہو۔ تقویٰ اختیار کرو۔ اللہ کی پکڑ بہت سخت ہے۔ تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے۔ اللہ کی جانب سے فرشتوں کو جو حکم دیا جائے وہ اس پر عمل کرتے ہیں۔ فرشتے اللہ تعالیٰ کے احکامات کے پابند ہیں۔ دنیا سے بےرغبت ہوجائیں۔ جنت کے حصول کیلئے محنت کریں۔ قرآن اور حدیث دونوں لازم وملزوم ہیں۔ جو حدیث کا انکار کرتا ہے وہ قرآن کا بھی انکار کرتا ہے۔ اس دین کو مضبوطی سے تھامو جسے آج کے دن مکمل فرمایا۔ شیخ صالح بن حمید نے امت مسلمہ کو بدعت اور غیبت سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے دعا مانگتے رہو، اس کی عبادت کرتے رہو، اللہ کی توحید، اس کے رسولوں پر ایمان لانا ایمان کا حصہ ہے، نیکی اور برائی کبھی برابر نہیں ہوسکتی، قیامت، جہنم، جنت پر ایمان ہونا چاہیے، اللہ کی رضا جنت سے بھی بڑی ہے، دنیا میں ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ لوح محفوظ میں ہے۔ امام مسجد الحرام نے کہا کہ دین اسلام کے تین درجات ہیں اور سب سے بڑا درجہ احسان ہے، والدین سے صلہ رحمی، نرمی اور وعدوں کی تکمیل بھی دین کا حصہ ہے اور حیا ایمان کی شاخ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *