بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
سی پی پی اے نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10پیسے یونٹ اضافہ مانگ لیا، اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے قیمتوں میں اضافے کیلئے درخواست دائر کر دی۔ نیپرا نے درخواست منظور کرتے ہوئے 30جون کو سماعت مقرر کر دی۔سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سی پی پی اے نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا،منظوری ملنے پر جولائی کے بلوں میں اضافی قیمت وصول کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *