بسنت کی واپسی 25 سال بعد روایتی تہوار جوش وخروش سے منایا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ
25 سال بعد تاریخی بسنت کی روایت واپس آ رہی ہے اور فروری میں یہ روایتی تہوار جوش وخروش سے منایا جائے گا۔ بہار کی آمد پر منائے جانے والے تاریخی بسنت تہوار کی 25 سال بعد واپسی ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت فیسٹیول کی بحالی کی منظوری دے دی ہے اس حوالے سے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 25 سال بعد تاریخی بسنت روایت کی واپسی ہو رہی ہے۔ 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو لاہور بھر میں بسنت فیسٹیول منایا جائے گا۔سینئر وزیر نے کہا کہ بسنت فیسٹیول منانے سے قبل بسنت آرڈیننس 2025 مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔ بسنت کی مانیٹرنگ کیلیے جدید سسٹم فعال کیا جائے گا۔ ہر پتنگ، ڈور اور فروخت کنندہ رجسٹرڈ اور کیو آر کوڈڈ ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر موٹر سائیکلوں پر حفاظتی اینٹینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور کل سے شہر بھر میں موٹر سائیکلوں پر اینٹینا لگانے کی مہم شروع ہوگی۔ بسنت سے پہلے لاہور کی ہر موٹر سائیکل پر اینٹینا لگا دیا جائے گا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بسنت عوام کا تہوار ہے اور اس کی کامیابی ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ شہریوں کی حفاظت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے. بسنت کے دوران سیکیورٹی اور سیفٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *