پاکستان نیوز پوائنٹ
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پنجگور اور چاغی میں کامیاب کارروائیوں میں گیارہ دہشتگردوں کوجہنم واصل کردیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نےآپریشن ردالفتنہ 3کے فتنہ الہندوستان کےخلاف کامیاب کارروائی کی۔پنجگورکےعلاقےگوارگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں5 دہشتگرد مارے گئے۔ چاغی کے علاقے امین آباد اور سیاہ چنگ میں آپریشنز میں 6 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائیوں میں دہشتگردوں کےقبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
