پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف الگ الگ کارروائیوں میں 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پہلی کارروائی ضلع ہرنائی میں کی گئی،پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے حمایت یافتہ 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ دوسری خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی بلوچستان کے ضلع بسیمہ میں کی گئی، جہاں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کا سراغ ملا۔ سکیورٹی فورسز نے مختلف نوعیت کے ہتھیار استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں کارروائیوں میں دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا،مارےگئےدہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے،مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقوں میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نےبھارتی حمایت یافتہ 15دہشتگردوں کوہلاک کرنےپرسیکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا،کہاعزم استحکام کےویژن کےتحت سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں۔وزیراعظم نے کہادہشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
