بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار سندھ طاس معاہدہ بحال نہ کرنے کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار ، سندھ طاس معاہدہ بحال نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کرے گا اور پاکستان جانے والا پانی بھارت کے اندرونی استعمال کیلئے منتقل کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جو پانی پاکستان جا رہا ہے، ایک نہر بنا کر راجستھان لے جائیں گے۔22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔پاکستان کا مؤقف ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ عالمی معاہدہ ہے جسے بھارت یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *