پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعاون کو وسعت دینے کیلئے اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کم اورمتوسط آمدن والا طبقہ مہنگائی جھیلتا اور ٹیکس ادا کرتا ہے، کم اور متوسط آمدن والا طبقہ معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، تنخوا دار طبقے پر انکم ٹیکس کی کمی بجٹ تجاویز کا حصہ ہے، 6 لاکھ سے 12 لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس 2.5 سے ایک فیصد کر دیا ہے، حکومت نے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس میں گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ بجٹ تجاویز کا جامع اور گہرا جائزہ لیا گیا ہے، جس میں بلال اظہر کیانی ،چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ نشستوں میں حکومت نے مؤقف واضح کیا اور ایوان نے انہیں سمجھا اور سراہا ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ پچھلے مالی سال میں کوئی منی بجٹ نہیں آیا، ہم نے مالی نظم و ضبط برقرار، افراط زر پر قابو پایا اور کرنٹ اکاؤنٹ بہتر کیا ہے، اقدامات کا مقصد پاکستان کو اقتصادی غیر یقینی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پائیدار ترقی کیلئے حکومت نے مالی نظم و ضبط کو برقرار رکھا اور فلاحی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ دونوں ایوانوں میں تجاویز دی گئیں جس پر حکومت نے سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پینلز پر ٹیکس 18 سے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سولر پینلز کے ٹیکس کا اطلاق 46 فیصد درآمدی پرزہ جات پر ہو گا، امپورٹڈ پینلز کی قیمت میں 4.6 فیصد اضافہ ہو گا، حکومت صنعت کا فروغ اور قابل تجدید توانائی چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کو ماحول دوست اور پائیدار معیشت کی طرف گامزن کرنا ہے، سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس سے پہلے ہی ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو وارننگ دیتا ہوں، حکومت عوامی مفاد کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی، کسی کو عوامی استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *