سال نو پر عوام کیلئے تحفہ حکومت کا پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کرتے ہوئے عوام کو متوقع ریلیف سے محروم کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 4 روپے 65 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ 79 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 84 روپے 27 پیسے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 80 پیسے اضافہ کر کے اسے 75 روپے 41 پیسے سے بڑھا کر 76 روپے 21 پیسے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر لیوی میں اضافہ نہ کیا جاتا تو پیٹرول کی قیمت میں تقریباً ساڑھے چار روپے فی لیٹر کمی ممکن تھی۔ تاہم حکومت نے 31 جنوری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *