پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں متعدد خوارج ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عزم استحکام وژن کے تحت خیبرپختونخوا میں گزشتہ دوماہ سے مؤثرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزجاری ہیں۔ شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے. سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے کھٹی کلی میں کارروائی کے دوران متعدد خوارج کو ہلاک کیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد ہوا۔کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشنزمیں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ برقرار رہے اور مقامی آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔سیکیورٹی فورسزخیبرپختونخوا میں امن کے قیام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں
