دباؤ کے تحت امن قبول نہیں ایران نے ٹرمپ کے بیان کی تردید کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران جبر کے تحت بات چیت نہیں کرتا۔ ہم دباؤ کے تحت امن کو قبول نہیں کریں گے”، اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ تہران نے اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے لیے وائٹ ہاؤس آنے کی تجویز دی ہے۔ ایرانی مشن نے دنیا کو آگاہ کیا ہے کہ “کسی ایرانی اہلکار نے کبھی بھی وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جانے کے لئے نہیں کہا۔ اس (صدر ٹرمپ) کے جھوٹ سے زیادہ قابل نفرت واحد چیز آیت اللہ علی خامنہ ای کو ‘نکالنے’ کی دھمکی ہے۔”ایرانی مشن کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ “ایران جبر کے تحت بات چیت نہیں کرتا۔ ہم دباؤ کے تحت امن کو قبول نہیں کریں گے، اور یقینی طور پر کسی ایسے جنگجو کے ساتھ نہیں جو ریلیونٹ رینے کی کوشش کر رہا ہے”۔ ایرانی مشن نے ٹویٹ کیا کہ “ایران کسی بھی خطرے کا جوابی دھمکی کے ساتھ، اور کسی بھی کارروائی کا جواب بالکل ویسے ہی اقدامات سے دے گا۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *