دھوکا دینے والے اے آئی ماڈلز میں تیزی سے اضافہ تحقیق میں انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جھوٹ بولنے اور دھوکا دہی کرنے والے مصنوعی ذہانت (AI) ماڈلز کی تعداد میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔برطانیہ کے سرکاری فنڈ سے قائم AI Security Institute کی معاونت سے کی گئی تحقیق کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹس اور ایجنٹس نے دی گئی ہدایات کو نظر انداز کیا،حفاظتی نظاموں کو چکمہ دیا اور نہ صرف انسانوں بلکہ دیگر اے آئی سسٹمز کو بھی دھوکا دیا۔رپورٹ، جو The Guardian کے ساتھ شیئر کی گئی، میں تقریباً 700 حقیقی واقعات کی نشاندہی کی گئی، جبکہ اکتوبر سے مارچ کے درمیان ایسے غلط رویوں میں پانچ گنا اضافہ دیکھا گیا۔ بعض ماڈلز نے بغیر اجازت ای میلز اور فائلیں حذف کرنے جیسے اقدامات بھی کیے۔ماہرین کے مطابق لیبارٹری سے باہر حقیقی دنیا میں اے آئی کے اس طرزِ عمل نے عالمی سطح پر نگرانی اور ضابطہ سازی کے مطالبات کو مزید تقویت دی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب سلیکون ویلی کی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی کو تیزی سے فروغ دے رہی ہیں۔ادھر برطانیہ کے چانسلر کی جانب سے حال ہی میں ایک مہم بھی شروع کی گئی ہے جس کا مقصد لاکھوں شہریوں کو اے آئی کے استعمال کی ترغیب دینا ہے، تاہم اس تحقیق کے بعد اس ٹیکنالوجی کے محفوظ استعمال پر سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *