ریسکیو آپریشن جاری لیاری میں عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد تعداد 15ہو گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے ہٹانے کا کام جاری ہے ، ریسکیو کارروائی مکمل کرنے میں مزید کئی گھنٹے لگیں گے ، ملبے تلے اب بھی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں 6 خاندان رہائش پزید تھے، گرنے والی عمارت کے ساتھ جڑی 2 اور 7 منزلہ عمارت کو بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن میں مزید 8سے 10 گھنٹے لگیں گے، اب بھی 10 سے 12 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *