پاکستان نیوز پوائنٹ
سانحہ پمز ، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خود کو احتساب کیلیے پیش کر دیا ۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پمز ہسپتال واقعے پر سب سے پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں، کوتاہی کے مرتکب افراد کو نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کچھ موضوعات پر بات کرنے سے روکا ہے، اب میں جا کر وزیراعظم شہباز شریف سے اس موضوع پر تفصیلی بات کروں گا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پمز ہسپتال میں بچوں کی ہلاکت دلخراش واقعہ ہے، نرس کے مطابق 6 بج کر 38 منٹ پر اے سی میں سپارک ہوا تھا، ویڈیو میں 6 بج کر 39 منٹ پر لوگوں کو مدد کیلیے بلانے کے لیے دوڑتا دیکھا جاسکتا ہے، 6 بج کر 40 منٹ پر آگ پھیل چکی تھی، وارڈ میں بچوں کو آکسیجن لگی تھی، اسی آکسیجن نے شعلہ پکڑ لیا۔
