صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج ڈکلیئر کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے تقرر کا قضیہ ووٹنگ سے طے کر لیا۔ نئے چیف جسٹس کا تقرر جوڈیشل کمیشن کے ارکان کے ووٹوں سے ہوا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں زیر غور آیاتو ارکان کو اس پر ووٹنگ کرنا پڑی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دوسرے صوبوں کی ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹس کے تقرر کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا معاملہ زیر غور آیا۔ جسٹس سرفراز ڈوگر،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ناموں پر غور کیا گیا۔ اس ہائی کورٹ کے سی جے کے تقرر کے لئے جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی رائے مین نمایاں اختلاف سامنے آیا جس کے بعد ووٹنگ سے طے کیا گیا کہ تین ناموں میں سے چیف جسٹس کسے بنایا جائے۔ ووٹنگ کے عمل میں جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی بھاری اکثریت کی رائے سے جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس مقرر ہو گئے۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا چی جے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ جسٹس سرفراز ڈوگر کا مستقل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدہ پر تقرر اکثریت کی رائے سے ہوا۔ سی جے جسٹس سرفراز ڈوگر کو جوڈیشل کمیشن کے ارکان کے 16 میں سے 9 ووٹ ملے۔ جسٹس منصور اور جسٹس منیب اختر نے جسٹس محسن اختر کیانی کو سی جے بنانے کے لئے ووٹ دیا لیکن بھاری اکثریت سینئیر موسٹ جج مسٹر جسٹس سرفراز ڈوگر کو مستقل سی جے بنانے کے حق میں تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *