پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب میں حالیہ حملوں سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ امریکی شہریوں کو حالیہ واقعات کی تصاویر لینے پر گرفتار کیا گیا تاہم حراست میں لئے گئے افراد کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔ امریکی سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کی کارروائیوں، ان کے اثرات اور حملوں کے مقامات سے متعلق تصاویر یا معلومات بنانا، شائع کرنا یا شیئر کرنا قانونی کارروائی کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب پر حملے، ڈونلڈ ٹرمپ نےحوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سفارت خانے نے سعودی عرب میں تعینات امریکی سرکاری ملازمین کے لئے بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مملکت کے کسی بھی ہوائی اڈے کو استعمال کرنے سے قبل امریکی حکام سے خصوصی اجازت حاصل کریں۔ اس کے علاوہ امریکی شہریوں کو سعودی ہوائی اڈوں پر سفر کے دوران انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے
