سعودی عرب نے حوثیوں کی جانب سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل تباہ کردیے غیرملکی میڈیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب نے حوثیوں کی جانب سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل تباہ کردیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں یمن میں سعودی اتحادی فورس کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب سے میزائل فائر کیے گئے تاہم ملکی فضائی دفاع نظام نے میزائل فضا میں تباہ کردیے۔یاد رہے کہ یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب پر صنعا ائیرپورٹ پر فضائی حملے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ تھا اس کارروائی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔حوثیوں کے ترجمان یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب نے صنعا ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا اور اس حملے کی ذمہ داری ریاض پر عائد ہوتی ہے، حوثیوں نے اس حملے کیخلاف جوابی کارروائی کا بھی اعلان کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *