پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے سعودی عرب یمن تنازع بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ یمن تنازع کا منصفانہ حل ضروری ہے، سعودی عرب کے ساتھ یمن کے تنازع کا فوجی حل نہیں۔اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ بات چیت پر واپسی اور طےشدہ روڈمیپ پر عمل ہی یمنی عوام کی مشکلات کا حل ہے، بات چیت پر واپسی خطے میں امن و سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کا راستہ ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں امریکی پالیسی یمن کی صورتحال کو پیچیدہ کر رہی ہے۔
