پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےہنگامی ملاقات کی ۔ملاقات کامقصد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام امریکی قیادت تک پہنچانا تھا ۔ اس سے قبل سعودی وزیردفاع کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات ہوئی، شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں۔ایران نواز عراقی ملیشیاؤں نے بنیادی ڈھانچے اورتوانائی تنصیبات پرحملےکرکےریڈلائن کراس کی جس کی وجہ سےجواب دینا پڑا۔ سعوی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ عراق میں کارروائی کا مقصد یہ نہیں کہ ہم کشیدگی بڑھانےکے حامی ہیں،عراق میں کارروائی کا مقصد یہ بتانا تھا کہ مملکت دفاع کرنے کے لیے تیارہے۔ سعودی وزیرِدفاع نے جے ڈی وینس سے کہا کہ نیتن یاہو ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے پر زور دے رہے ہیں، سعودی عرب کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے کیونکہ یہ زیادہ سودمند راستہ ہے
