عالمی و مقامی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوئی ہے، جس سے فی تولہ سونا مزید سستا ہوگیا۔ گزشتہ 5روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ہزار 200روپے کی کمی ہوئی. جس سے سونا 4لاکھ 90 ہزار کی سطح پر آگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900روپے کی کمی ہوئی جس سے 24قیراط کے حامل سونے کی نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 862روپے ہوگئی۔پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 486روپے کی کمی ہوئی .جس سے 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 20ہزار 835روپے ہوگئی۔ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 279روپے کی کمی ہوئی .جس سے 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 85 ہزار 779روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 142روپے کی کمی سے 7 ہزار 957روپے جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 122روپے کی کمی سے 6 ہزار 821روپے کی سطح پر آگئی۔بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 29ڈالرز کی کمی ہوئی. جس سے سونے کی نئی قیمت 4ہزار 685ڈالرز فی اونس جبکہ چاندی کی 1اعشاریہ 42ڈالرز کی کمی سے 74اعشاریہ 73ڈالرز ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *