پاکستان نیوز پوائنٹ
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔سونے کے فی تولہ نرخ میں 1 ہزار 335 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔دس گرام سونے کے نرخ میں 1144 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 13 ڈالر بڑھنے سے فی اونس سونے کے نرخ 3343 ڈالر ہو گئے ہیں۔
