پاکستان نیوز پوائنٹ
سڈنی کے بونڈی بیچ میں دہشت گرد حملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا گیا ہے، وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں آسٹریلیا کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محسن نقوی کا آسٹریلیا سے یکجہتی کا اظہار، متاثرین کے لیے دعائیں۔ وزیرداخلہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف ناقابلِ معافی جرم ہے، پاکستان دہشت گردی کے درد کو بخوبی سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان روزانہ دہشت گردی کا سامنا کرتا ہے، اس درد کو بخوبی سمجھتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے کرب سے واقف ہے، آسٹریلیا کے دکھ میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ کھڑا ہے ۔
