سیکورٹی فورسز کاآپریشن انڈین سپانسرڈ 2 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع دُکی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا ،آپریشن 28 جون کو بھارتی ایجنٹ تنظیم ’فتنہ الہندستان‘ کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں انڈین اسپانسرڈ 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے ،2 دہشت گرد گرفتار کرلیے ، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، گرفتار دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے،علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، باقی ماندہ دہشت گردوں کی تلاش کی جارہی ہے ، پاکستانی فورسز بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *