پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر طور خان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر طور خان کے علاقے میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، علاقے کی کلیئرنس اور مزید دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہرنائی میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
