شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس میں 14 دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک خارجی دہشتگردوں کو بھارت کی مدد حاصل تھی ، دتہ خیل میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز مادرِ وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسے تمام فتنوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *